یاسین ملک کی حراست کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

یاسین ملک کی حراست کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
کیپشن: مقبوضہ وادی میں کاروبار زندگی معطل ہے اور سڑکوں پر ٹریفک نا ہونے کے برابر ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ فیس بُک

سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی حراست کے لیے مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں کاروبار زندگی معطل ہے اور سڑکوں پر ٹریفک ناہونے کے برابر ہے۔

کے ایم سی کے مطابق ہڑتال کا مقصد یاسین ملک سے اظہار یکجہتی، نیشنل ہائی وے کی بندش اور تجارت کی معطلی پر احتجاج کرنا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے انتخابات کے ابتدائی دو مراحل کی پولنگ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہوئی جس میں عوام نے اسے ڈھونگ انتخابات قرار دیتے ہوئے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔