قومی اسمبلی میں دوسرے دن بھی شور شرابہ، اسپیکر کی ڈائس کا گھیراؤ

قومی اسمبلی میں دوسرے دن بھی شور شرابہ، اسپیکر کی ڈائس کا گھیراؤ
کیپشن: حادثاتی طور پر پارٹی چیئرمین بننے والا بلاول بھارت کا مقدمہ لڑ رہا ہے، مراد سعید۔۔۔۔۔۔فوٹو/ فیس بُک

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں دوسرے دن بھی شور شرابہ رہا۔ اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر احتجاج کیا۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے نعرے باز کی۔ مراد سعید کا کہنا تھا اپوزیشن میں ہمت ہی نہیں کہ مجھے سن سکے اور اپوزیشن مجھے 2 منٹ خاموشی سے سنے تاہم انہیں آئینہ دکھا دوں گا۔

انہوں نے کہا پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے حسین حقانی کو آپ نے سفیر لگایا تھا اور حادثاتی طور پر پارٹی چیئرمین بننے والا بلاول بھارت کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔ آپ نے 1200 پولیس اہلکار بھرتی کر کے بھتے پر لگائے ہوئے ہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا معصوم بچی غلط انجکشن لگنے سے بلک بلک کر مر گئی جو ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کلبھوشن کو جاسوس کہتے انہیں شرم آتی تھی۔

انہوں نے کہا بلاول سے پوچھتا ہوں ایک سال کی عمر میں کمپنی میں پیسہ کہاں سے آیا جبکہ بلاول، زرداری اور انکی پھوپھو کے نام جعلی اکاؤنٹس میں آ رہے ہیں اور صدقے کے بکرے بھی جعلی اکاؤنٹس سے آ رہے ہیں۔