پشاور:پولیو مہم کیخلاف سازش کے الزام میں بارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج

پشاور:پولیو مہم کیخلاف سازش کے الزام میں بارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: image by facebook

پشاور : پشاور میں پولیو مہم کیخلاف سازش کے الزام میں بارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیو مہم کیخلاف سازش کرنے اور قطرے پینے والے بچوں سے ڈرامہ کرانے پر بارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی افراد کی تلاش کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایف آئی آر مجرمانہ سازش کرنے، کارِ سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، عوام کو ڈرانے دھمکانے اور خوف زدہ کرنے، لوگوں کو بلوے پر اکسانے، بلوہ کرنا، غیر قانونی ہجوم اکھٹا کرنا، ہتھیار رکھنے، لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنا اور جانوروں کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔