(ن) لیگ نئے صوبوں کی تشکیل کے لیے متحرک

(ن) لیگ نئے صوبوں کی تشکیل کے لیے متحرک
کیپشن: File Photo

اسلام آباد : (ن) لیگ نے انتظامی بنیادوں پر نئے صو بوں کی تشکیل کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ،  اسپیکر نے نئےصوبوں کی تشکیل کابل قواعد کےتحت اسٹینڈنگ کمیٹی کوبھجوایادیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ،پاکستان مسلم لیگ (ن)نے تین نئے صوبوں کی تشکیل کے لیے ترمیمی آئینی بل پیش کر کیا ، انتظامی بنیادوں پرنئے صوبوں کی تشکیل کا بل اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے قواعد کےتحت اسٹینڈنگ کمیٹی کوبھجوایادیا، ن لیگ کے ارکان راناتنویرحسین،احسن اقبال،مرتضی ٰجاویدعباسی، آفرین خان نے ترمیمی بل پیش کیا۔ یادرہے کہ  (ن) لیگ پنجاب اسمبلی سےجنوبی پنجاب، بہاولپور صوبوں کے قیام کیلیے متفقہ قرارداد پہلے ہی منظور کراچکی ہے۔ 

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب ے کہا کہ  حکومت کو نئے صوبوں کی تشکیل کیلیے تعاون کی غیرمشروط پیشکش کی تھی ، نوازشریف، شہبازشریف اور (ن) لیگ نےہمیشہ عوام سےکیےگئےوعدےپورےکیے،ہماری قیادت نےحکمران جماعت کو ان صوبوں کی تشکیل کیلیے غیرمشروط تعاون کی پیشکش کر کے   ثابت کیا  کہ وہ عوام سے جو  وعدہ نہیں کرتی اسے  بھی پورا کرتی ہے ۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر ووٹ لیا  پھر دیگر وعدوں کیطرح یہ بھی بھلا دیا ۔ جنوبی پنجاب، بہاولپور ، ہزارہ کے عوام نے دیکھا لیا ان کیساتھ کون مخلص ہے ۔ تینوں صوبوں کی تشکیل تک (ن) لیگ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔