ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ، چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ، چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا
کیپشن: Image Source : twitter

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے  ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے  اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے متعلقہ افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم دےدیا۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے حالیہ دنوں میں ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے   کرپشن کے الزامات پر وفاقی وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے متعلقہ افسران کے خلاف نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

 

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں دوسے تین سو فیصد اضافہ ہوا۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔ اس معاملے میں کوئی ملوث ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔