پاک فوج میں اہم تقرر وتبادلے کر دیئے گئے

پاک فوج میں اہم تقرر وتبادلے کر دیئے گئے
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی : پاک فوج میں اہم تقررو تبادلے کر دیئے گئے ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں پاک فوج کے ایڈجوائنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ڈی جی جوائنٹ سٹاف مقرر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کیا گیا ۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر وائس چیف آف جنرل سٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے ، لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو کورکمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے ۔