امریکہ کی ایران پر پابندیوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکہ کی ایران پر پابندیوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: image by facebook

نیویارک : امریکہ کی جانب سے ایران پر لگائی جانے والی تیل کی پابندیوں کے بعد خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ایک مرتبہ پھر بلندیوں کو چھونے لگی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران پر لگائی جانے والی تازہ پابندیوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے ۔

امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے بعد خام تیل کی قیمت چھ ماہ کی بلند ترین سطح 74.70 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 66.19 ڈالر فی بیرل پر تھی ۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اس سے جڑی کمپنیوں کے شیئرز میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، برطانوی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تیزی دیکھی گئی ہے جبکہ کمپنیوں کے شیئرز میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔