وفاقی  کابینہ اجلاس، وزیراعظم کا درپیش مشکلات اور چیلنجز پر قابو پانے کے عزم کا اعادہ

وفاقی  کابینہ اجلاس، وزیراعظم کا درپیش مشکلات اور چیلنجز پر قابو پانے کے عزم کا اعادہ
کیپشن: File Photo

اسلام آباد :وفاقی  کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ کے نئے اراکین کو مبارکباد دی اور درپیش مشکلات اور چیلنجز پر قابو پانے کا اعادہ کیا ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، معاون برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے  کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے نئے اراکین کو مبارکباد دی ، وزیر اعظم نے دورہ ایران پر کابینہ کو اعتماد میں  لیا  اور کہا کہ ایرانی قیادت کے ساتھ کچھ باتوں کو کلیئر کرنا تھا جس کے ساتھ ساتھ ایران سے  تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنے ہیں، ایرانی قیادت کا  شکریہ بھی ادا کیا  کہ انہوں نے کشمیر کومتنازع علاقہ تسلیم کیا۔

مشیر برائے اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم دورہ چین کے دوران فری ٹریڈ معاہدے پردستخط کریں گے خیال رہے کہ یہ معاہدہ پہلے بھی ہوا تھا مگر لوکل انڈسٹری کے اس پر تحفظات تھے جس پر مشیر تجارت نے وزیراعظم کوبریفنگ دی۔

 

انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی پریشان ہوا ہے۔  معاون خصوصی نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کروانے کی یقین دہانی کروائی جن ادویات کمپنیوں نے پیسے بنائےان سےوہ پیسے واپس لیے جائیں گے، ادویات کمپنیوں سے پیسے لے کر بیت المال کو دیے جائیں گے بیت المال مستحق مریضوں پر وہ فنڈز لگائےگا۔

 

 ایل این جی سیکٹر میں سابق حکومت کے معاہدوں پر مشیر توانائی نے بریفنگ دی، قوم کےساتھ ایل این جی فراڈ کو سامنےلایا جائےگا، نئے معاہدے اوپن ہوں گے، معاملہ ای سی سی میں جائے گا، بڑھتی مہنگائی کے معاملے پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔