اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری

 اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری
کیپشن: Image Source

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری ۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی دارالحکومت  سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش جاری جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔   دوسری جانب پشاور، بنوں، چمن میں بھی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا جبکہ چمن اور گردونواح میں مٹی کے طوفان اور گرد آلود ہواؤں سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا  کرنا پڑا ۔ 

 

شیخوپورہ، گجرات، بھکر، منڈی بہاء الدین میں بھی بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔  محکمہ موسمیات نے کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، سرگودھا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔