انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کمی، خام تیل کے نرخوں میں‌ اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کمی، خام تیل کے نرخوں میں‌ اضافہ
کیپشن: ڈالر کی قیمت 17 دن میں 7 روپے 98 پیسے کمی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: انٹر بینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کی کمی ہوئی، امریکی خام تیل کی قیمت میں 11 فیصد، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ڈالر ریٹ پاکستانی روپے کے مقابلے گر گیا. انٹر بینک میں 66 پیسے کمی کے بعد ڈالر 160 روپے سے نیچے آ گیا اور 159 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ ڈالر کی قیمت 17 دن میں 7 روپے 98 پیسے کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو 15 ڈالر 24 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو 22 ڈالر 27 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 36 فیصد اور برطانوی خام تیل کی قیمت میں 18 فیصد گراوٹ کا شکار ہوئی ہے۔