سندھ حکومت کورونا پہ مسلسل نظر رکھے، بلاول بھٹو

سندھ حکومت کورونا پہ مسلسل نظر رکھے، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر نگاہ رکھے اور حفاظتی اقدامات کرے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ  نے بلاول کو سکھر میں قائم قرنطینہ کے انتظامات سے متعلق آگاہ کیا۔ بلاول نے کورونا سے بچاؤ کے کیے گئے اقدامات اور سکھر قرنطینہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔دوران گفتگو بلاول نے کہا کہ خورشید شاہ کے خلاف نیب کت مقدمات مضحکہ خیز ہیں۔ نیب خورشید شاہ کے خلاف عدالتوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے۔ تعجب ہے کہ حکومت کورونا کے خلاف جنگ کے بجائےحریفوں کے پیچھے پڑی ہے۔