'کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے اثرات ابھی آئیں گے'

'کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے اثرات ابھی آئیں گے'
کیپشن: عطیات کے ذریعے حکومت لاکھوں ضرورت مند افراد تک راشن کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کرے گی،وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان  نے کہا ہے کہ پوری قوم کو مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہو گا اور ٹیلی تھون کا مقصد لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنا ہے۔ کورنا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے اثرات ابھی آئیں گے۔ دنیا میں اس تیزی سے پھیلنے والا وائرس کبھی پہلے نہیں آیا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے حوالے سے ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہاللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے  اگر آپ کو سمجھ آجائے کہ جب اللہ کی راہ میں دیتے ہیں تو کبھی بھی انسان خسارے میں نہیں رہتا ہمیشہ اللہ آپ کو دلی سکون دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیری انسان کے بینک بینلس سے کوئی تعلق نہیں، جو انسان یہ سمجھ جاتا ہے کہ خوشی اللہ کی طرف سے آتی ہے اور اس وقت آتی ہے جب آپ اللہ کی راہ میں خرچ کریں گے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی تھون جاری ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہیں اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے فنڈ اکٹھا کر رہے ہیں۔ اس ٹیلی تھون میں دنیا بھر سے لوگ اپنے عطیات وزیراعظم عمران خان کے قائم کردہ فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ ان عطیات کے ذریعے حکومت لاکھوں ضرورت مند افراد تک راشن کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کرے گی۔