پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 144 مریض جان گنوا بیٹھے

پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 144 مریض جان گنوا بیٹھے

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا قہر ڈھانے لگا . ایک روز کے دوران مزید 144 مریض جان گنوا بیٹھے ۔ مہلک وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہزار 842 ہوگئی ۔24 گھنٹے میں 53 ہزار 818 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے 5 ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں وبا کے مثبت کیسز کی شرح 10.90 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ ، 84 ہزار 108 تک پہنچ چکی ہے ۔

دوسری جانب دنیا بھر میں عالمی وبا سے 14 کروڑ ، 52 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ، اموات 30 لاکھ ، 82 ہزار 296 ہوگئی ۔

بھارت میں دنیا میں اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا ، 24 گھنٹے کے دوران 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ۔

برازیل میں عالمی وبا سے 3 لاکھ ، 81 ہزار 687 افراد ہلاک ہوچکے ، امریکا میں وبا سے 24 گھنٹے میں 674 اموات جبکہ 51 ہزار 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔