پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

ہرارے: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے  ٹی 20 میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ 

نیو نیوز کے مطابق پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی ۔ محمد رضوان 82 رنز کی یادگار اننگز کھیل کرمین آف دی میچ قرار پائے جبکہ عثمان قادر تین وکٹیں لے کر بولنگ کے ہیرو بنے ۔

جیت کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ نئی کنڈیشنز کی وجہ سے کچھ مشکلات پیش آئیں جبکہ لیگ اسپنر عثمان قادر کہتے ہیں عبدالقادر کا بیٹا ہونا باعث فخر ہے مگر اس وجہ سے دباؤ بھی ہوتا ہے ۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے زمبابوے میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ کو سیریز کے بعد وطن واپسی کی اجازت دیدی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی  سے ٹی 20 سکواڈ میں شامل 10 کھلاڑیوں کو وطن واپسی کی اجازت دینے سے متعلق درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔