کن کن شہروں میں لاک ڈاؤن لگے گا؟ این سی سی کچھ دیر میں فیصلہ کرے گی

کن کن شہروں میں لاک ڈاؤن لگے گا؟ این سی سی کچھ دیر میں فیصلہ کرے گی
کیپشن: کن کن شہروں میں لاک ڈاؤن لگے گا؟ این سی سی کچھ دیر میں فیصلہ کرے گی
سورس: file

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر سنگین ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے این سی سی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ زیادہ متاثرہ شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

نیونیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، مشیر صحت ڈاکٹر فیصل ، سربراہ این سی او سی اسد عمر اور دیگر حکام شروع ہوگا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے جس شہر میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے اوپر ہوگی وہاں لاک ڈاون لگ سکتا ہے، کاروبار اور دفاتر بند رکھے جاسکتے ہیں۔

متاثرہ شہروں اور علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل اور دفاتر بند رکھے جانے  کا امکان ہے۔ زیادہ متاثرہ شہروں میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ  پاکستان میں عالمی وبا قہر ڈھانے لگی ہے۔24 گھنٹے کے  دوران مزید 144 مریض جان گنوا بیٹھے ۔ مہلک وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہزار 842 ہوگئی ۔24 گھنٹے میں 53 ہزار 818 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے 5 ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔