بھارت میں عالمی وبا کے تین لاکھ 32 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ

بھارت میں عالمی وبا کے تین لاکھ 32 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ

نیو دہلی: بھارت میں 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کے تین لاکھ 32 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، یہ دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں مسلسل دوسرے روز بھی وبا کے متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ رپورٹ ہوئی ہے ۔ ریاست مہاراشٹر کے ہسپتال میں وبا کی وارڈ میں آگ لگنے کے باعث 13 متاثرین ہلاک ہو گئے ۔ یہ مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل تھے ۔

ادھر کینیڈا نے پاکستان اور بھارت میں وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آنے والی مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے ۔ ان پروازوں پر پابندی آئندہ 30 روز تک جاری رہے گی ۔

دوسری جانب دنیا بھر میں عالمی وبا سے 14 کروڑ ، 52 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ، اموات 30 لاکھ ، 82 ہزار 296 ہوگئی ۔

برازیل میں عالمی وبا سے 3 لاکھ ، 81 ہزار 687 افراد ہلاک ہوچکے ، امریکا میں وبا سے 24 گھنٹے میں 674 اموات جبکہ 51 ہزار 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔