وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے
کیپشن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کچھ دیر بعد ترکی روانہ ہوں گے
سورس: file

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  ترک ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔وزیر خارجہ ایران سے براہ راست ترکی روانہ ہوئے تھے۔

نیو نیوز کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی کے ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کرینگے۔ وہ پاکستان، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ ملکی اجلاس میں بھی شرکت کرینگے۔

دونوں وزرائے خارجہ باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور اعلیٰ سطح کی سٹرٹیجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کریںگے جو رواں سال ترکی میں ہوگا۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کا 3 روزہ دورہ کیا جبکہ وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر ایران بھی گئے تھے ان دوروں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی ۔