وزیراعظم عمران خان آج مری کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج مری کا دورہ کریں گے
کیپشن: وزیراعظم عمران خان آج مری کا دورہ کریں گے
سورس: file

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج مری کا ایک روزہ دورہ کرینگے۔وزیراعظم کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کرینگے۔

نیو نیوز کے مطابق کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ سمیت سیاحت سے منسلک شعبوں میں تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے گی۔آرٹس اور سائنس مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔ پنجاب ہاؤس مری کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

 یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو جدید طریقوں کے مطابق عملی تعلیم دی جائے گی اور اس کا الحاق معروف بین الاقوامی یونیورسٹی سے کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کے افتتاح کے علاوہ وزیر اعظم مری میں ٹی بی سینیٹوریم کی اپ گریڈیشن کا افتتاح بھی کرینگے۔  وزیراعظم دورہ مری کے دوران احساس سکالرشپس اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک بھی تقسیم کریں گے۔