نواز شریف سے شہباز شریف کا رابطہ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

 نواز شریف سے شہباز شریف کا رابطہ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: نواز شریف سے شہباز شریف کا رابطہ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
سورس: فائل فوٹو

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارک باد دی اور دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مریم نواز، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاوَن میں ملاقات کی اور مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال گیا گیا۔

خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے۔ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

شہباز شریف کی رہائی پر جیل کے باہر کارکنوں کی جانب سے پھول نچھاور کیے گئے۔ شہباز شریف کے استقبال کے لیے حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور خواجہ سعد رفیق کوٹ لکھ پت جیل پہنچ گئے تھے۔ پارٹی رہنماؤں نے جیل کے باہر شہباز شریف کا استقبال کیا۔