چینی سفیر نونگ رونگ کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

چینی سفیر نونگ رونگ کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
کیپشن: چینی سفیر نونگ رونگ کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے لکھا کہ میں اپنے تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس موقع پر میری خیریت دریافت کی اور پرخلوص پیغامات بھیجے۔

چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی پرزور اور شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

5df13069ed3952d28cd15b2b43fe01f1

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز بھی منسلک کی جس میں لکھا گیا ہے کہ 21 اپریل کے روز کوئٹہ میں دھماکا ہوا جس میں بہت سے لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ چین اس دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اس حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سفیر نونگ رونگ بھی اسی روز اپنے وفد کے ہمراہ کوئٹہ کے دورے پر تھے تاہم جب یہ دھماکا ہوا وہ اور دیگر اراکین ہوٹل میں موجود نہیں تھے اور اس حملے میں کسی چینی شہری کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے تھے۔