پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

لاہور: ملک  بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا، مفتاح اسماعیل نے فیول سبسڈی ختم کرنے کا واضح عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم متفق ہیں کہ جو سبسڈیز ہم دے رہے ہیں ان   کے متحمل نہیں ہوسکتے ، اس لیے ان میں کمی ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کیلئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل امریکہ میں موجود ہیں، مذاکرات   20 اپریل کو  شروع ہوئے جو کل 24 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے اور کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تازہ ترین اعداد و شمار آئی ایم ایف کیساتھ پہلے ہی شیئر کئے جا چکے ہیں اور آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر لانے کیلئے ساتھ طے شدہ زیادہ تر اہداف پورے کئے جا چکے ہیں تاہم سبسڈیز سمیت دیگر معاملات پرنظر ثانی کیلئے بات چیت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں