گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

 گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبعیت ناساز  ہو گئی جس کے بعد  انہیں چیک اپ کیلئے فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں گورنر پنجاب کا طبی معائنہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کو گیسٹرو کی شکایت پر لاہور کے سروسز اسپتال لایا گیا۔ ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر عامر مفتی   کے مطابق گورنر پنجاب کو پیٹ میں تکلیف ہوئی ہے جس پر انہیں اسپتال لایا گیا جہاں ان کے  ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں تاہم گورنر پنجاب کو ہسپتال میں داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ٹیسٹوں کی رپورٹس پر ہو گا۔