یوم علی : سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل

یوم علی : سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور: یوم علی کے موقع پر مرکزی جلوس کے روٹ اور گردونواح میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ معطل ہے۔شہر کے دیگر علاقوں میں بھی موبائل سگنل جزوی طور پر بند رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حضرت علیؓ کی شہادت کی مناسبت سے جلوس کیلئے،پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ جزوی طورمعطل ہے۔جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ جزوی طور پر بند ہے ۔

لاہور میں جلوس کے راستے میں کوتوالی چوک،رنگ محل،بازار حکیماں،ٹیکسالی گیٹ، بھاٹی گیٹ، ایبٹ روڈ،مزنگ،ریلوے سٹیشن ،لٹن روڈ سیمت دیگر علاقے بھی شامل ہیں جہاں موبائل سگنل جزوی طور پر بند ہیں۔ روٹ کےعلاوہ بھی شہر کےمختلف علاقوں میں موبائل فونز سگنلز کو معطل رکھا گیا ہے،تاکہ فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں