لاہور : علامہ اقبال میڈیکل کالج میں دورانِ تقریب  گولیاں چل گئیں، تین افراد زخمی

لاہور : علامہ اقبال میڈیکل کالج میں دورانِ تقریب  گولیاں چل گئیں، تین افراد زخمی

لاہور: علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں اپیکا تقریب دوران  گولیاں چل گئیں، لالہ اسلم سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ  فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے  علامہ اقبال میڈیکل کالج میں اپیکا کے  نائب صدر پاکستان اور سابق صدر علامہ اقبال میڈیکل کالج لالہ اسلم پر قاتلانہ حملہ  کیا گیا جس کے نتیجے میں لالہ اسلم  سمیت دیگر دو ملازمین وقاص اور عرفان زخمی ہو گئے، تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے جناح اسپتال  کی ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


اپیکا کی تقریب کے اختتام پر ظفر نامی وارڈ بوائے نے  فائرنگ کی  جس کو گرفتار کر لیا گیا۔

مصنف کے بارے میں