سی ٹی ڈی کی پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 7 مبینہ دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 7 مبینہ دہشتگرد گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے  پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے سات مبینہ  دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف چھ مقدمات درج کرلیے گئے ، ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد ، رقم اور شرانگیز مواد برآمد  ہوا۔  گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں رشید احمد ،عبدالعزیز،محمد اشد جمال،غلام حسین، عتیق الرحمن اور محمد اویس شامل ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مصنف کے بارے میں