ریحام خان کا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے متعلق دلچسپ تبصرہ 

ریحام خان کا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے متعلق دلچسپ تبصرہ 

کراچی :اس وقت بلاول بھٹو کی لندن ملاقاتوں کو لے کر جہاں ہر طرف چر چے ہو رہے ہیں وہیں اب لندن میں بلاول کی مسکراہٹ کے سوشل میڈیا پر کلپس بھی وائرل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی دعوتِ افطار میں شرکت کی، دعوت افطار کے موقع پر نواز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،افطار سے واپسی پر بلاول بھٹو نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجا رکھی تھی۔

ریحام خان نے بلاول کی مسکراہٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جاتے ہوئے یہ لوگ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں ،چہروں پر مسکراہٹ سجا رکھی ہے ۔

اس سے قبل چیف جسٹ نے بھی بلاول کی مسکراہٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹو دی پوائنٹ رہے اور مسکراہٹ سے بات کی ،انہوں نے کہا آپ واحد ہیں جن کے چہرے پر مسکراہٹ تھی ۔