لاہور ہائیکورٹ کا حکم نظر انداز، صدر عارف علوی ڈٹ گئے، حمزہ شہباز سے آج بھی حلف نہ لیے جانے کا امکان

لاہور ہائیکورٹ کا حکم نظر انداز، صدر عارف علوی ڈٹ گئے، حمزہ شہباز سے آج بھی حلف نہ لیے جانے کا امکان
سورس: File

اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود صدر مملکت عارف علوی نے اپنے کسی نمائندے کو حمزہ شہباز سے وزارت اعلیٰ کا حلف لینے کے لیے نامزد نہیں کیا۔ اس طرح آج بھی حمزہ شہباز حلف نہ لیے جانے کا امکان ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق حمزہ شہباز شریف کا حلف آج بھی نہیں ہو سکے گا۔ صدر عارف علوی نے ابھی تک چیئرمین سینیٹ  صادق سنجرانی کو لاہور جانے کا نہیں کہا۔ ایوان صدر کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم موصول ہو چکا ہے اس پر غور کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کو لینے پنجاب حکومت کا طیارہ اسلام آباد گیا تھا لیکن صدر کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کو  لیٹر نہ لکھنے پر ابھی تک چیئرمین سینیٹ روانہ نہیں ہوسکے۔ 

مصنف کے بارے میں