خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ گرفتار

خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ گرفتار

نئی دہلی: بھارت میں  خالصتان کے حامی اور ’وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق  امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی تصدیق پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران نے کی ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق تقریباً ایک ماہ سے مفرور امرت پال سنگھ کو جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کے گاؤں موگا کے روڈے سے گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس انھیں خصوصی طیارے کے ذریعے آسام کے ڈبرو گڑھ لے جا رہی ہے۔

پنجاب پولیس نے شہریوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ نیز لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کوئی بھی جعلی خبر شیئر نہ کریں اور شیئر کرنے سے پہلے خبر کی تصدیق کریں۔

جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے اسی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ اس گاؤں میں امرت پال سنگھ کو ’وارث پنجاب دے‘ کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

گرفتاری سے پہلے ایک ویڈیو میں امرت پال سنگھ ایک گرودوارے میں لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔


انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس خطاب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی گئی ہے۔

خطاب کے بعد پنجاب پولیس نے امرت پال سنگھ کو گردوارے کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

مصنف کے بارے میں