نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی میں آفریدی کی پہلی ٹی 20 سنچری

نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی میں آفریدی کی پہلی ٹی 20 سنچری

لندن: برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انگلینڈ میں کھیلے جانیوالی نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرافی کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ہمپشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے 42 گیندوں پر101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

شاہد آفریدی نے بطور اوپنر کھیلتے ہوئے ڈربی شائر کے بولروں کی خوب درگت بنائی۔ ہمپشائر نے آفریدی کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ آفریدی کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے بھی شامل تھے۔ یہ شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی اور پاکستان کی طرف سے دوسری تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں