وزیراعظم ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب چلے گئے ہیں۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دینگے۔

اس دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقات کے بعد واپسی پرقومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے بعد ٹرمپ کی افغان پالیسی پر باضابطہ ردعمل دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں