ہماری فوج بھارتی حدود میں داخل ہوئی تو بڑے پیمانے پر افراتفری پھیلے گی،چین

ہماری فوج بھارتی حدود میں داخل ہوئی تو بڑے پیمانے پر افراتفری پھیلے گی،چین

بیجنگ: بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے جس پر چین کا کہنا ہے کہااگرہماری فوج بھارتی حدود میں داخل ہوئی تو بڑے پیمانے پر افراتفری پھیلے گی جبکہ ڈوکلام کشیدگی پر بھارتی موقف مضحکہ خیز اور شیطانیت پر مبنی ہے۔

چین وزارت خارجہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے چینی سڑک کی تعمیر کے بہانے غیر قانونی طورپر سرحد عبور کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بیان حقائق کے منافی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر چین بھارت کی اس منطق کو برداشت کر بھی لے تو اس کے ہمسائے میں جو بھی اس کی ایسی سرگرمی کو ناپسند کریگا۔
بیان میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا گیا ہے کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ چین جب بھی یہ محسوس بھارت کے سرحدی علاقے میں بڑے پیمانے پر انفراسڑیکچر کی تعمیر کا خطرہ ہے تو وہ بھارت میں داخل ہو سکتا ہے کیا اس سے بڑے پیمانے پر افراتفری نہیں پھیل جائے گی۔چین وزارت خارجہ نے چین اور بھارتی فوج کے درمیان تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے اس حوالے سے بھارت سے وضاحت طلب کی ہے۔