امریکی پولیس کو گاڑی میں 8 ماہ کا بچہ تنہا چھوڑنے والی سعودی فیملی کی تلاش

امریکی پولیس کو گاڑی میں 8 ماہ کا بچہ تنہا چھوڑنے والی سعودی فیملی کی تلاش

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کی پولیس نے 8ماہ کی بچی کی زندگی کو خطرے سے دوچار کرنے والے سعودی ماں باپ کو  گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

امریکی میڈیاکے مطابق ٹیکساس کے مقام پر ایک سعودی جوڑا 8ماہ کی بچی کو گاڑی میں تنہا چھوڑ کر فلم دیکھنے چلا گیا تھا۔ راہ گیر نے بچی کو گاڑی میں تنہا دیکھ کر رپورٹ کردی تھی۔

جس کے بعد سکیورٹی حکام وہاں پہنچے اور انہوں نے گاڑی کا دروازہ کھول کر شیر خوار کو برآمد کرکے طبی معائنہ کرایا اور والدین کی تلاش شروع کردی۔

تاہم اسی دوران میاں بیوی سنیما گھر سے گاڑی کے پاس پہنچ گئے۔ سکیورٹی حکام کے استفسار پر کہ انہو ں نے بچے کو اکیلا کیوں چھوڑا تو دونوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں تو بچوں کو گاڑی میں چھوڑ کر چلے جانا معمول کی بات ہے۔ہم نے سوچا امریکہ میں بھی ایسا ہی ہوتا ہوگا۔

پولیس اہلکار نے  دونوں کا بیان ریکارڈ کرکے انہیں جائے وقوعہ سے روانگی کی اجازت دیدی۔پولیس حکام کے مطابق  طبی معائنے سے بھی ثابت ہوگیا تھا کہ بچی بخیریت ہے۔

تاہم ابلاغی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی  کیمروں کی فوٹیج سے پتہ چلا کہ میاں بیوی اپنی بچی کو 45منٹ تک اکیلا چھوڑ کر گئے تھے۔ جس پر  اس پر دونوں کی گرفتاری، طبی معائنے اور بچی کو تنہا چھوڑ کر جانے کی بابت تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔سعودی فیملی مقررہ تاریخ پر حاضر نہیں ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔