معروف اداکارہ نے ایل ایل بی کا امتحان پاس کر لیا

 معروف اداکارہ نے ایل ایل بی کا امتحان پاس کر لیا

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ایل ایل بی کا امتحان پاس کر لیا۔ ماورا حسین نےاپنی بہترین کارکردگی کے باعث نہ صرف پاکستانی فلم انڈسٹری  میں بلکہ بالی ووڈ  میں بھی اپنا لوہا منوایا۔

انہوں نے بھارتی فلم" صنم تیری قسم" میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے تھےاور کروڑوں دلوں میں جگہ بنا لی تھی۔
ماورا حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اچھے نمبروں سے ایل ایل بی سال دوئم کا امتحان پاس کر لیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی والدہ کی شدید خواہش تھی کہ وہ وکیل بنیں، جو  اب پوری ہونے کے قریب ہے۔
ماورا حسین اب اپنے چاہنے والوں کواداکاری کے ساتھ ساتھ وکالت کےمیدان میں بھی جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔