جان ایس مکین کے حادثے میں لاپتہ بعض امریکی فوجیوں کی لاشیں مل گئیں

جان ایس مکین کے حادثے میں لاپتہ بعض امریکی فوجیوں کی لاشیں مل گئیں

واشنگٹن :سمندر سے امریکی فوجیوں لی لاشیں ملنا شروع ہو گئیں،امریکا میں صف ماتم تفصیلات کے مطابق امریکی بحری بیڑے کے جنگی جہاز" یو ایس ایس جان ایس مکین " اور سنگاپور کے پیٹرول ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 10 فوجیوں میں سے کئی کی لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا۔

سنگاپور میں ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا پیسیفک فلیٹ کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگاپور کے مشرق میں ملاکا باسفورس کے قریب میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں لاپتہ فوجیوں میں سے بعض کی لاشیں جنگی جہاز کے ایک کمپارٹمنٹ سے مل گئی ہیں۔

امریکا پیسیفک فلیٹ کمانڈر ایڈمرل سکاٹ سووفٹ نے کہا ہے کہ ایک لاش کو ملائشیا کی ٹیموں نے تلاش کیا ہے اور اس کی شناخت کا کام ابھی جاری ہے۔

جنوب مشرقی ایشیاء کے کھلے سمندر میں لاپتہ امریکی فوجیوں کی تلاش کے کام میں امریکا کے ساتھ ساتھ سنگاپور اور ملائشیاءکے بحری بیروں کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکا کا یو ایس ایس جان ایس مکین جنگی بحری جہاز لائبیریا کے پرچم بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں