سعودی عرب، سڑک پر رقص کرنے والا14 برس کا لڑکا گرفتار

سعودی عرب، سڑک پر رقص کرنے والا14 برس کا لڑکا گرفتار

ریاض :سعودی عرب میں لڑکے کو سڑک پر ڈانس کر نا مہنگا پڑ گیا،پھر کیا بنا ،سعودی عرب میں حکام نے چودہ برس کے لڑکے کو ایک مصروف سڑک پر رقص کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق 14 سالہ بچے کی ہسپانوی گانے ماارنا پر رقص کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جدہ میں غیر مناسب عوامی رویے کے الزام میں بچے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ابھی تک بچے کی شہریت کے بارے میں معلوم ہو سکا ہے اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ آیا اس پر باضابطہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ نہیں۔

45 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں بچے کو 1990ءکی دہائی کے مقبول گانے پر ڈانس کے دوران ٹریفک میں خلل ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کلپ کے بارے میں خیال ہے کہ اسے جولائی 2016 ءمیں پوسٹ کیا گیا تھا۔

اس ویڈیو کلپ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر منقسم آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں بعض لوگوں نے بچے کا دفاع کیا ہے اور یہاں تک کہ اسے ہیرو قرار دیا ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ اس کا رویہ غیر اخلاقی تھا۔