آرمی چیف کا نواز شریف کو فون، اہلیہ کی خیریت دریافت کی

 آرمی چیف کا نواز شریف کو فون، اہلیہ کی خیریت دریافت کی

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ان سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

0075d598fde96ce316af086e3c847aa6

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے علاج کی غرض سے لندن روانہ ہونے والی سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے بھی والدہ کلثوم نواز کی بیماری کی تصدیق کر دی تھی۔

بیگم کلثوم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں یہ نشست 28 جولائی کو سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص کے بعد ان کی بیٹی مریم نواز این اے 120 میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلائیں گی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں