صبا قمر کو قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے "باغی " کے لیے کس نے مجبور کیا ؟

صبا قمر کو قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر آج کل نجی ٹی وی کی جانب سے پیش کیے جانے والے ڈرامے "باغی" میں اپنی بہترین کارکردگی دکھا تی نظر آرہی ہیں اس ڈرامے میں صبا قمر  معروف ماڈل مرحوم  قندیل بلوچ کی زندگی  کے بارے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

صباء قمر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ اس ڈرامے میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن ہدایتکار کے کہنے پر قندیل بلوچ کا رول کیاہے اوران کی امید سے زیادہ اس ڈرامے کو پسند کیا جا رہا ہے۔

صباء قمر نے قندیل بلوچ کے ساتھ ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ کا قتل ایک بزدلانہ عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شخصی آزادی کے باوجودغیرت کے نام قتل کے خلاف سخت اقدامات کیے جانے چاہیے ۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں اس ڈرامے میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کر رہی ہوں تاکہ قندیل بلوچ کی زندگی کےچھوٹے سے چھوٹے پہلوکو بہتر انداز میں لوگوں تک پہنچا سکوں۔