اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ کپتان کے وکیل بابر اعوان نے اپیل کا حق استعمال کرنے کی مہلت طلب کی۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 14 ستمبر کیلئے اظہار وجوہ کا نوٹس دوبارہ جاری کر دیا۔ باہر اعوان کا کہنا ہے آرٹیکل 62 اور 63 کے خاتمے کیلئے حکومت زور لگا رہی ہے لیکن پی ٹی آئی اس کو نہیں مانتی۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا موقف ہے انتخابی اصلاحات کا جو بل پاس ہوا ہے اس میں الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا اختیار دینے کا ذکر موجود ہے اس سے ثابت ہوتا ہے یہ اختیار پہلے الیکشن کمیشن کے پاس نہیں تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں