شہباز شریف سمیت 15 لیگی اراکین اسمبلی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

شہباز شریف سمیت 15 لیگی اراکین اسمبلی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

لاہور: حکمران لیگ کے خلاف عدالتی محاذ کھل گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت 15 لیگی اراکین اسمبلی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لیگی سیاستدان عدلیہ کیخلاف مہم چلا رہے ہیں۔


عدالت سے استدعا ہے کہ لیگی اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیا جائے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری اور توہیں عدالت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں لیگی سیاستدانوں کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ یاد رہے لاہور ہائیکورٹ میں پہلے بھی اسی نوعیت کی درخواست زیر سماعت ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں