درجنوں غیر ملکی قیدیوں کو سزا پوری ہونے کے باوجود رہائی نہ ملی

درجنوں غیر ملکی قیدیوں کو سزا پوری ہونے کے باوجود رہائی نہ ملی

لاہور:پاکستانی جیلوں میں قید 129غیر ملکی قیدیوں کو سزا ہوری ہونے کے باوجود رہا نہ کیا جا سکا،ان قیدیوں میں بنگلہ دیش،بھارت، تنزانیہ اور ایران کے قید شامل ہیں۔محکمہ جیل کے اعداوشمار کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کی مختلف جیلوں میں افغانستان کے61 بھارت کے 31 بنگلہ دیش کے5 یو اے ای ،تنزانیہ اور برما سمیت دیگر ممالک کے قید ی شامل ہیں۔

جیل حکام کے مطابق 129 میں 30کے قریب قیدی لاہور سنڑل جیل میں قید ہیں۔ غیر ملکی قیدیوں میں زیادہ طرح منشیات سمگلنگ، ویزا کی معیاد ختم ہونے سمیت دیگر سنگین مقدمات میں گرفتار ہیں۔

اس حوالے سے جیل حکام کہنا ہے جب بھی غیر ملکی قیدی کی سزا مکمل ہو جاتی ہے تو اس دن محکمہ داخلہ کو مطلع کر دیا جاتا ہے۔ذرائع کہنا متعدد ایم بیسیوں کو ہی ماننے سے انکار کر دیا اس لیے ابھی تک رہائی نہیں دی جا سکی۔