سعودی عرب میں یمنی باغیوں کی دراندازی ناکام ،جنگجو ہلاک

سعودی عرب میں یمنی باغیوں کی دراندازی ناکام ،جنگجو ہلاک

ریاض :سعودی عرب پر بڑا حملہ،سعودی فوج مورچوں میں ڈٹ گئی  تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب کی بارڈ رسیکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے جازان میں سرحد پار سے حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے جنگجووں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جنگجووں کو ہلاک کردیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق یمن میں الصعدہ گورنری کے قریب سے متعدد باغیوں نے الحثیرہ کے مقام سے سرحد عبور کرکے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم بارڈر فورسز اور عرب اتحادی طیاروں کی طرف سے بیک وقت کی گئی جوابی کارروائی میں کئی باغی ہلاک جبکہ دیگر باغی واپس فرار ہوگئے۔

بمباری میں سرحد کے قریبی علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کیے گئے جن میں دشمن کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ وگولہ باردو تباہ کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق شمال مغربی علاقے میدی اور حرض کے مقامات پر باغیوں کی کمک کو 5 فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔