اہلیہ کی خیریت دریافت کرنے نواز شریف 24 سے 28 اگست کے درمیان لندن جائیں گے

اہلیہ کی خیریت دریافت کرنے نواز شریف 24 سے 28 اگست کے درمیان لندن جائیں گے

اسلام آباد: بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر میں مبتلا ہونے سے شریف فیملی کی پریشانی بڑھ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کی خیریت دریافت کرنے 24 سے 28 اگست کے درمیان لندن جائیں گے۔

مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بھی لندن روانگی متوقع ہے۔ اس سے پہلے حمزہ شہباز بھی لندن پہنچ چکے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تصدیق اُن کے بیٹے حسن نواز نے نیونیوز سے خصوصی گفتگو میں کی۔

انہوں نے قوم سے اپنی والدہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں شہباز شریف بھی لندن جا سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں