ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر سے دو دن پہلے سیکرٹری خارجہ کی چین روانگی کیوں ہوئی ؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر سے دو دن پہلے سیکرٹری خارجہ کی چین روانگی کیوں ہوئی ؟

اسلام آباد:انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر میں پاکستان پر عائد کیے گئے الزمات پر وزارت خارجہ اسلام آباد میں رات گئے تک مختلف اجلاسوں میں سفارتی رابطوں اور باہمی مشاورت کا عمل جاری رہا اس دوران اسلام آباد ،بیجنگ اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے بھی ایک زائد مرتبہ رابطے کئے گئے ہیں۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جو امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر کی متوقع نکات کے خدشات کے پیش نظر حفظ ماتقدم کے طور پر دوروز قبل ہی چین روانہ ہو گئیں تھیں۔چین کیجانب سے پاکستان کے بھرپور دفاع اور ایک دن میں دو مرتبہ پاکستان کے حق میں موثر بیان اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستان اور چین کے موقت میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔

اہم بین الاقوامی امور پر دونوں یک زبان اور ہم خیال ہیں چین سے سیکرٹری کی واپسی کے بعد پاکستان بھرپور انداز میں اس پر اپنا موقف پیش کرے گا۔