بوکو حرام نے رواں سال 83 بچے خودکش دھماکوں کیلئے استعمال کئے، یونیسیف

بوکو حرام نے رواں سال 83 بچے خودکش دھماکوں کیلئے استعمال کئے، یونیسیف

نیو یارک: اقوم متحدہ کے کے اداے یونیسیف نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے عسکریت پسند گروپ بوکو حرام نے جنوری اور اگست کے درمیاں 83 نائیجریں بچوں کو خودکش دھماکوں کے لئے استعمال کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسف کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بوکو حرام نے رواں سال جنوری سے لیکر اگست تک 83 بچوں کو استعمال کیا اور یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچوں میں 55 لڑکیاں تھیں جن میں سے اکثر کی عمر پندرہ سال سے کم تھیں جبکہ 27 لڑکے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو اسطرح کے دھماکوں میں استعمال کرنے سے ان بچوں میں خوف بڑ رہا ہے جنہیں بوکو حرام سے بازیاب کرایا گیا یا وہ خود فرار ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے بچوں نے عوامی مقامات اور کسی بھی طرح کے اجتماعات میں جانا ہی ترک کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں