نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کر دی

نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کر دی

 اسلام آباد: نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی ایک روپیے ستر پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔ کے الیکٹرک کے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنے سے متعلق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ایک روپے 70 پیسے فی یونٹ کمی جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ماہانہ تین سو سے کم یونٹس استعمال کرنے والوں پر نہیں ہو گا۔

جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت چار روپے اٹہتر پیسے فی یونٹ رہی۔ صارفین نے جون کے بلوں میں 6 روپے 49 پیسے فی یونٹ ادا کیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں