تربت: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

تربت: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

کوئٹہ: تربت میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا اور حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

 

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں