نواز شریف کے بعد مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی لندن جائیں گے: ذرائع

نواز شریف کے بعد مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی لندن جائیں گے: ذرائع

بیگم کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص نے شریف فیملی کو تشویش میں مبتلا کردیا ۔نوازشریف اگلے چنددن میں اہلیہ کی خیریت دریافت کرنے لندن جائیں گے .مریم نواز اورکیپٹن صفدر کی بھی لندن روانگی متوقع ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کی خیریت دریافت کرنے 24سے28اگست کے درمیان لندن جائیں گے۔جس کے بعد مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بھی لندن روانگی متوقع ہے ۔اس سے پہلے حمزہ شہباز بھی لندن پہنچ چکے ہیں ۔بیگم کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تصدیق اُن کے بیٹے حسن نواز نے نیونیوز سے خصوصی گفتگو میں کی ۔انہوں نے قوم سے اپنی والدہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں شہبا زشریف بھی لندن جاسکتے ہیں ۔