جیکولین فرنینڈس کو ان کے بچے انسٹاگرام ،ٹوئٹر اور سنیپ کہہ کر پکاریں گے، سدھارتھ ملہوترا

جیکولین فرنینڈس کو ان کے بچے انسٹاگرام ،ٹوئٹر اور سنیپ کہہ کر پکاریں گے، سدھارتھ ملہوترا

ممبئی: بالی ووڈ   اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا   کہ جیکولین فرنینڈس سوشل میڈیا   کی اتنی دلدادہ  ہیں کہ ان کے بچے انہیں انسٹاگرام ،ٹوئٹر اور سنیپ کہہ کر پکاریں گے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق سدھارتھ ملہوترا  اور   جیکولین فرنینڈس  آج کل فلم ’’اے جینٹلمین ‘‘ پر کام کر رہے ہیں ۔فلم میں سدھارتھ دوہرا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سدھارتھ سے جب انٹرویو کے دوران سوال کیا  گیا   کہ جیکولین سوشل میڈیا کا استعمال کتنا   کرتی ہیں تو ان کا کہنا تھا   کہ جیکولین فرنینڈس سوشل میڈیا   کی اتنی دلدادہ ہیں کہ مجھے امید ہے کہ ان کے بچے انہیں انسٹاگرام ،ٹوئٹر اور سنیپ کہہ کر پکاریں گے۔

مصنف کے بارے میں