امریکا سے کسی بھی مالی یا عسکری امداد کی ضرورت نہیں,آرمی چیف

امریکا سے کسی بھی مالی یا عسکری امداد کی ضرورت نہیں,آرمی چیف

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات ہوئیجس میں  امریکی سفیرنے نئی امریکی پالیسی سے متعلق آرمی چیف کو آگاہ کیا.آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بہت اہم ہے.آرمی چیف نےکہا کہ  ہمیں امریکا سے کسی بھی مالی یا عسکری امداد کی ضرورت نہیں. ہمارے کردار اوراعتمادکوتسلیم کیےجانےکی ضرورت ہے.انہوں نے کہا کہ  تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اشتراک کامیابی کی کنجی ہے.

 امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی قدر کرتا ہے. امریکا افغان مسئلے کے حل کے لیے پاکستان سے تعاون کا خواہاں ہے۔