امید ہے پی سی بی چئیرمین میرے ساتھ انصاف کریں گے,عمر اکمل

امید ہے پی سی بی چئیرمین میرے ساتھ انصاف کریں گے,عمر اکمل

لاہور:شوکازنوٹس جمع کرانےکےبعدعمر اکمل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنا جواب جمع کرادیا ہے امید ہے پی سی بی چئیرمین میرے ساتھ انصاف کریں گے.


 پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں جواب جمع کرادیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میرے ساتھ گزشتہ تین سے چار سال سے زیادتی ہو رہی ہے جس کے باعث میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور میں پریس کانفرنس کرنے پر مجبور ہو گیا۔ عمر اکمل نے کہا کہ اپنے موقف پر قائم ہوں کہ مکی آرتھر نے ایک نہیں کئی بار مجھے گالیاں دیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کہ میں سسٹم کی قدر کرتا ہوں اسی لیے سینٹرل کنٹریکٹ میں نہ ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب دے دہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کا کھلاڑی اور سب سے بڑی بات پاکستانی ہوں ایسے تو نہیں کہ کوئی بھی اٹھ کہ مجھے گالیاں دے اور میں برداشت کرتا رہوں۔